کراچی: ضلع وسطی کے 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کرچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مزید 3 سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کی یونین کونسلز میں لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ23 مارچ سے 6 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ ان علاقوں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی۔


متعلقہ خبریں