نائجر: مسلح حملوں کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک


مغربی افریقہ میں واقع ایک ملک نائجر کے دیہاتوں پر مسلح حملوں کے نتیجے میں اب تک 137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نائجر کے ترجمان زکریا عبدالرحمن نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ اتوار کے روز ٹاہوا میں واقع انتازیانہ ،باکورات اور وستانہ نامی دیہاتوں پر ہوئے مسلح حملوں میں اب تک 137 افراد مارے گئے ہیں۔

نائجر: ٹینکر سے گرا تیل اکٹھا کرنے والے 58 افراد کوئلہ بن گئے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مالی سے ملحقہ سرحدی علاقے ٹیلاباری میں ایک بس پر حملہ ہوا تھا جن میں 58 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

سال رواں کے اوائل میں بھی ٹچومبانگو اور زاروم ڈاریا نامی دیہاتوں پر حملوں میں کم از کم ایک سو افراد مارے گئے تھے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں