بھولا پانڈا خطرناک درندہ بن گیا


بیلجیئم میں چڑیا گھر سے فرار ہونے والے پانڈے نے محافظ کو حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4 سالہ پانڈا تیان باؤ کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے محافظ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں ہاتھوں اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

زخمی ہونے والا محافظ کزشتہ کئی عرصے سے وہاں ملازمت کر رہا تھا اور وہ تمام احتیاطی تدابیر سے واقف تھا۔

یہ پہلا پانڈا ہے جو بیلجیئم میں پیدا ہوا۔ پانڈے کے فرار ہونے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ کس طرح پنجرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی بڑے پانڈے نے محافظ پر حملہ کر دیا۔

4 سالہ پانڈا 2 جون 2016 کو بیلجیئم میں پیدا ہوا تھا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پانڈے کو پانچ سال مکمل ہونے کے بعد چین روانہ کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں