سلمان خان اب الائچی بیچیں گے

فوٹو: فائل


بھارتی فلموں کے مقبول رومانٹک ہیرو سلمان خان اب الائچی بیچیں گے۔

بھارت کی مشہور ویمل الائچی کی کمپنی نے بالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے بعد اب سلمان خان کو بھی آن بورڈ لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے یہ تینوں بڑے اب الائچی بیچتے نظر آئیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو راج شری الائچی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الائچی کی مصنوعات بیچنے والی کمپنی اور سلمان خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور آئندہ دس روز میں معروف اداکار اشتہار کی شوٹنگ کرائیں گے۔

سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر ۳ کی شوٹنگ سے بریک لے کر اس اشتہار کی شوٹنگ کروائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس برانڈ کی پروموشن کے لیے سلمان خان کی خدمات بھاری معاوضے کے عوض حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، عمران ہاشمی

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ویمل الائچی کی جانب سے سلمان خان کو ادا کی جانے والی رقم تاریخ میں بالی وڈ شخصیات کو کسی بھی برانڈ کی پروموشن کے لیے دی جانے والی رقم میں سب سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں