تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت میں اضافے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کی شدت کم ہے تاہم جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ میں اسکول بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب کے دیگراضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی تھی تاہم صوبوں کی رائے کے بعد ہی تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 3 ہزار 301 افراد متاثر


متعلقہ خبریں