زمیندار کے کتوں کو برا بھلا کہنادو افراد کی جان لے گیا


بھلوال:زمیندار کے کتوں کو برابھلا کہنا سات سالہ معصوم بچے سمیت دو افراد کی جان لے گیا۔

سرگودھا کی تحـصیل بھلوال کے چک نمبر 14 شمالی میں فیاض کے کتوں نے قریب سے گزرنے والی خواتین پر بھونکنا شروع کیا تو انہوں نے برابھلا کہا۔

زمیندار فیاض  اپنے کتوں کے لیے برے الفاظ برداشت نہ کرسکا اورغصے میں اس نے خواتین پر کتے چھوڑ دیے۔

خواتین کی چیخ و پکار سن کر جب ان کے رشتہ دار اور علاقے کے دیگر افراد مدد کو پہنچے تو زمیندار نے اندھادھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے سات سالہ معصوم بچہ احسن اور شیخ محمد عباس جاں بحق ہوگئے۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

دوافراد کے جاں بحق ہونے سے علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی جس کو کنٹرول کرنے کرنے کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) اختر عباس نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) سہیل چودھری کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں