یومِ پاکستان: مہوش حیات نے ماضی کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

یومِ پاکستان: مہوش حیات نے ماضی کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

 تمغۂ امتیاز پانے والی معروف اداکارہ مہوش حیات کو قومی اعزاز وصول کیے دو سال بیت گئے۔ اس موقع پر مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ زندگی کے ان لمحات کو بیتے دو سال گزر گئے۔ جب مجھے صدر مملکت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے یومِ پاکستان کے موقع پر ماضی کی حسین یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین نہیں آرہا کہ مجھے تمغۂ امتیاز ملے دو سال بیت گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو سال قبل یوم پاکستان کے موقع پر تمغۂ امتیاز وصول کرنے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا ہے کہ  23 مارچ کے دن ہم اپنے آباؤ اجداد اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد  ریاست کا خواب دیکھا اور بے شمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ ہم خود کو پاکستانی کہنے کے قابل ہوئے۔ 23 مارچ کا دن مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے بہت خاص ہے۔

اُنہوں نے خود کو تمغۂ امتیاز ملنے والے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقین نہیں آرہا ہے کہ مجھے تمغۂ امتیاز ملے ہوئے دو سال بیت چکے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان نے دو سال قبل مہوش حیات کو  تمغۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مہوش حیات نے مزید لکھا ہے کہ ہر پلیٹ فارم پر میرے خوبصورت ملک پاکستان کی نمائندگی کریں۔

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملے ایک سال بیت گیا


متعلقہ خبریں