حکومت کا چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو تبدیل کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو تبدیل کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کر لیا ہے۔ آرڈیننس کی منظوری سے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: آن لائن یا ان کیمپس امتحانات: ایچ ای سی نے فیصلے کا اختیار جامعات کو دے دیا

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایچ ای سی قانون میں تبدیلی کیلئے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ اس ترمیم کو پہلے سے ایچ ای سی آرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے گا۔ آرڈیننس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں