اسلام آباد: کورونا، ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کردیں

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی ہدایت پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار سے زائد متاثر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر طرح کے انڈورڈائننگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بیرونی کھانوں کی اجازت ویک ڈیزمیں رات 10 بجے تک ہو گی۔
انڈوراورآؤٹ ڈوردونوں طرح کے کھانوں پرویک اینڈز پرپابندی ہوگی اور صرف ٹیک اوے وہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈوراجتماعات پرپابندی اپنی جگہ برقرار رہے گی اورکھلے مقامات پر300 افراد کے اجتماع پرکورونا ایس اوپیز کے مطابق اجازت ہوگی۔

پنجاب بھر میں کل کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رہیں گے

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کھیلوں، تہواروں اوردیگرپروگراموں پر مکمل پابندی ہو گی، تفریحی پارکس بند رہیں گے لیکن پیدل ٹہلنے اورجاگنگ ٹریک کورونا ایس اوپیزکے ساتھ کھلے رہیں گے مگر ہرطرح کے شادی ہال بند رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کھلے مقامات پر300 افراد کے ساتھ صرف2 گھنٹے کیلئے شادی کی تقاریب کی اجازت ہوگی جب کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت پرکام کرے گی۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 ہزار 301 افراد متاثر

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام تجارتی سرگرمیوں پرویک ڈیزمیں رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی جب کہ جمعہ اورہفتہ کوتمام تجارتی مراکزبند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں