مریم نواز کی پیشی: پی ڈی ایم نے حکمت عملی طے کرنے کیلیے اجلاس بلالیا


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کےموقع پر حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مریم نواز کی پیشی: نیب نے بڑے انتظامات کر لیے

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کا طلب کردہ اجلاس ن لیگ کے ماڈل ٹاؤن میں واقع سیکریٹریٹ میں ہو گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے سیز فائر کے بعد پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ایک مرتبہ پھر اکھٹی صف آرا ہو گئی ہیں۔

ڈرتے ہیں نیب والے ایک نہتی لڑکی سے، مریم نواز

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے منعقد ہونے والے اجلاس میں مولانا  عبدالغفور حیدری، مولانا اسد الرحمان، قمرزمان کائرہ اور چودھری منظور شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ن لیگ سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں میاں افتخار اور امیرحیدرخان ہوتی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

مریم نواز کی پیشی: نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں