ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا


یوم پاکستان پر ایوان صدر اسلام آباد میں ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجی افسران اور شہدا کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔

میجر جنرل بابر افتخار کو گزشتہ سال جنوری میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا تھا جبکہ سابق ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر سمیت دیگر فوجی افسران کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔

خیال رہے کہ میجر جنرل نگار جوہر کو گزشتہ سال جون میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

نگار جوہر پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنجپائی ضلع صوابی خیبر پختونخوا سے ہے۔

ایوان صدر میں میجرجنرل سعید نصرت رضا، ریئرایڈمرل اطہرسلیم، ریئرایڈمرل عدنان خالق، ریئرایڈمرل احمد فوزان، میجر جنرل شہلا ایم بقائی اور میجر جنرل وسیم عالمگیر کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے میجرجنرل فرخ سعید، میجرجنرل سید نجیب احمد، میجرجنرل طاہر سردار، میجرجنرل خورشید محمد اترا، ایئروائس مارشل راجہ فہیم شہزادکیانی اور میجرجنرل خرم انور قادری کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔

مزید پڑھیں: نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

اسی طرح میجرجنرل محمد اصغر، میجرجنرل کامران خورشید، میجرجنرل ضیاالرحمان، میجرجنرل زاہد محمود، میجرجنرل محمد ظفراقبال، میجرجنرل سید شہاب شاہد اور میجرجنرل احسن گلریز کو ہلال امتیاز ملٹری کے ایوارڈ سےنوازا گیا۔

صدر مملکت نے میجرجنرل اظہر اقبال عباسی، میجرجنرل طارق محمود، میجرجنرل راسخ مقصود اور ایئروائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

اسی طرح میجرجنرل غلام جعفر، میجرجنرل محمد منیر افسر، میجرجنرل ایمن بلال صفدر، میجرجنرل عدنان آصف جاہ شاد، میجرجنرل یوسف جمال، میجرجنرل کاشف نذیر اور ایئروائس مارشل محمد اطہر شمس اور ایئروائس مارشل ابرار احمد کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

ایوان صدرمیں ملٹری اعزازات دینےکی تقریب کے دوران ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کیلئے ستارہ بسالت کا اعزاز دیا گیا۔ ایئرمارشل عامر مسعود کوہلال امتیازملٹری سےنوازاگیا جبکہ ایئروائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں