آئی فون کا چارجر پھٹنے سے لڑکی کا چہرا جل گیا


معروف اسمارٹ فون کمپنی ایپل آئی فون کا چارجر پھٹنے سے لڑکی کا چہرہ جل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایمی نے بتایا کہ وہ موبائل کو چارجنگ پر لگا کر سوئی ہوئی تھی کہ ایک دھماکے سے وہ پھٹ گیا۔

لڑکی نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر وہ ایک دم بسترے سے اٹھی تاہم کچھ چنگاریاں اس کے چہرے پر پڑ گئیں جس سے اس کا گال جل گیا۔

ایمی نے مدد کے لیے اپنی ماں کو آواز لگائی جنہوں نے فوراً آ کر کمرے میں لگی آگ کو بھجا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایمی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل رات کو چارجنگ پر لگا کر مت چھوڑیں۔

اس نے کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی کہ ایسا کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، میں ابھی تک اس دھماکے کے شاق سے باہر نہیں سکی۔


متعلقہ خبریں