ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان

ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا کی بنائی ہوئی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بِٹ کوائن کرنسی استعمال کی جا سکتی ہے۔

ایلون مسک کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اعلان کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ایلون مسک کے مطابق فی الحال یہ سہولت امریکہ میں ٹیسلا کی بنائی گئی الیکٹرک گاڑیوں پر حاصل ہو گی، امریکہ سے باہر رواں سال کے آخر تک بٹ کوائن سے ٹیسلا کی گاڑیاں خریدی جا سکیں گی۔

ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ بٹ کوائن سے حاصل آمدن کو روایتی کرنسی میں تبدیل نہیں کیابدلہ جائے گا۔


خیال رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک نے بٹ کوائن میں ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ لیکن بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ٹیسلا کے شئیر کی قیمت میں بیس فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کے باعث ایلون مسک کی دولت کم ہو گئی تھی جس کے بعد ایمازون کے مالک جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں