مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے چین کا پانچ نکاتی منصوبہ

عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے، چینی وزیر خارجہ

ریاض: چین نے یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی منصوبے کا عندیہ دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ: امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے کی پروازیں

پانچ نکاتی منصوبے کا عندیہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژئی نے العربیہ کو ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے دیا ہے۔

امریکہ کے مؤقر جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ آج سے مشرق وسطیٰ کا چھ روزہ دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں ان کی سعودی عرب کی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ٹی وی انٹرویو میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژئی نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان متبادل احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

امریکی فوج کے انخلا سے مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے لیے سپورٹ کرتے ہیں اور چین مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔

چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژئی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین اس سلسلے میں بات چیت کے لیے فلسطینی اور اسرائیلی شخصیات کو اپنے یہاں دعوت دے گا۔


متعلقہ خبریں