تعلیمی ادارے بند کرنے سے مجھے خوشی نہیں بلکہ دکھ ہوتا ہے، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے مجھے خوشی نہیں بلکہ دکھ ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے، 7 اپریل کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کا انعقاد ترجیح ہے، اب کوئی جواز نہیں کہ بغیر امتحان کے پاس کریں۔

بغیر امتحان کے کسی کو بھی پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن تیاری جاری رہے گی، میٹرک اور انٹر کے امتحانات وقت پر ہوں گے، کیمبرج سے بات ہوئی ہے اور ان کو کہا ہے کہ امتحانات کو اپریل سے آگے لے کر جائیں۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کبھی بھی حکومت کیلئے مسئلہ نہیں رہی، یہ اکٹھے ہوں نہ ہوں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


متعلقہ خبریں