یوم پاکستان: فوجی پریڈ، اسلام آباد اور راولپنڈی کیلیلے ٹریفک پلان جاری


اسلام آباد: یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کے باعث جڑواں شہروں کے کچھ راستے بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان جاری کیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل، اب 25 مارچ کو ہوگی

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے اعلامیے میں نقشے کی مدد سے راستوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بدھ کی رات 12 سے جمعرات کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گا۔ اسی طرح  ڈائیورشن پلان کا اطلاق بھی رات 12 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہو گا۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے تحت بعض علاقوں کو ٹریفک کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ جن علاقوں کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان میں ڈبل روڈ ٹرن مری روڈ تا فیض آباد کا علاقہ شامل ہے جب کہ نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی کی طرف داخلہ ممکن نہیں ہوگا اور مین ایکسپریس وے بھی کھنہ پل سے کر فیض آباد تک بند رہے گی۔

یوم پاکستان، پاک فوج نے نیا پرومو جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سکستھ روڈ آغاز فلائی اوور، سکستھ روڈ چوک سے ڈائیورٹ کر کے براستہ سکستھ روڈ سید پور سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ چوک سے براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو اسلام آباد جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت محلہ گشن دادن سے اسلام آباد کی طرف جانے والی ٹریفک گشن دادن یوٹرن مری روڈ سے یوٹرن لے کر براستہ ڈبل روڈ اسٹیڈیم روڈ اسلام آباد جائے گی۔

نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کے بجائے آئی جے پی روڈ استعمال کرتے ہوئے ناکہ کٹاریاں، پنڈوڑہ چونگی، ناکہ کیرج فیکٹری سے ہوتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔

ترتیب دیے جانے والے ٹریفک پلان کے تحت کورال چوک سے اسلام آباد، ایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر آٹھ، بند کھنہ روڈ، صادق آباد، براستہ راول روڈ، سی بلاک مری روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اسلام آباد جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہوگی۔


متعلقہ خبریں