وادی نیلم: سرگن، برفانی تودہ گرنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق

وادی نیلم: سرگن، برفانی تودہ گرنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے ایک بچی سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وادی نیلم کا علاقہ سرگن برفانی تودے کی زد میں آگیا

ہم نیوز کے مطابق برفانی تودہ وادی نیلم کے علاقے سرگن کے ایک رہائشی مکان پر گرا جس کی زد میں آکر چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

نوجوانوں نے نایاب برفانی تیندوے کی جان بچالی

علاقے سے ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگن کے رہائشی مکان پر برفانی تودہ گرنے کے بعد کی جانے والی امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں چار افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ امدادی کاررائیاں تاحال جاری ہیں کیونکہ علاقہ مکینوں کا استدلال ہے کہ متاثرہ مکان میں رہائش پذیرایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

سٹی آف لندن کے سائز جتنا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ

ڈی ڈی ایم اے نیلم ویلی کے مطابق بھی چار نعشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ ایک کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خراب موسم اور سخت سردی کی وجہ سے امدای سرگرمیوں میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں