کسی نیٹو اتحادی کو بیجنگ یا واشنگٹن کا ساتھ دینے پر مجبور نہیں کرینگے،انتھونی بلنکن

پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے، انتھونی بلنکن

واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ کسی نیٹو اتحادی کو بیجنگ یا واشنگٹن کا ساتھ دینے پر مجبور نہیں کریں گے۔

چین کے خلاف مضبوط اتحاد: امریکی سیکریٹری دفاع کا دورہ ایشیا

ہم نیوز کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ چین کا سخت رویہ اجتماعی خوشحالی اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ چین ایک ارب34 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور صحت سے متعلق امور میں چین کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔

جوبائیڈن انتظامیہ میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والے انھتونی بلنکن نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی مشرق وسطیٰ کے چھ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ اپنے اس دورے کے دوران نہ صرف ایران سمیت دیگر ممالک جائیں گے جہاں ان کی اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے بلکہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام کے لیے چین کے پانچ نکاتی منصوبے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے چین کا پانچ نکاتی منصوبہ

چین کے وزیر خارجہ نے العربیہ کو دیے گئے ٹی وی انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ چین، اسرائیل اور فلسطین کی اعلیٰ شخصیات کو بات چیت کے لیے مدعو کرے گا۔

دلچسپ امر ہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن انتظامیہ کے سیکریٹری دفاع نے گزشتہ دنوں جاپان، کوریا اور بھارت کا تفصیلی دورہ کیا ہے جو ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

اس دورے کے متعلق امریکی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کا بنیادی مقصد چین کے خلاف مضبوط اتحاد کی تشکیل ہے۔

امریکی انتظامیہ روس کے خلاف اقدامات پر غور کریگی، سیکریٹری خارجہ

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جس وقت امریکہ کے سیکریٹری دفاع ایشیائی ممالک کے دورے پر  تھے عین اسی وقت امریکی حکام چینی حکام کے ساتھ الآسکا میں مذاکرات کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں