وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈ کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے


وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے سبب یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوئی جس میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔

پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے وفود بھی شریک تھے۔  پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ جنگی جہازوں کے فضائی مظاہرے پیش کیے گئے۔

افواج نے پاکستان اپنی مہارت کا شان دار مظاہرہ کیا۔  پریڈ میں عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں