مریم نواز کی نیب میں پیشی، ن لیگ نے حکمت عملی بنالی


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی سے قبل ان کی پارٹی نے اپنی حکمت عملہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہورماڈل ٹاؤن سے نیب آفس جائیں گی۔ ن لیگ نے لاہور ڈویژن سے منتخب اراکین کو ذمہ داریاں سونپ د ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو 200 کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ مسلم ٹاؤن موڑ پر بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پیشی: نیب نے بڑے انتظامات کر لیے

ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز بھی مریم نواز کے ہمراہ ریلی کی قیادت کریں گے۔ پارٹی پرچم، فلیکس، پھولوں کی پتیاں اور پینے کی پانی کی بوتلوں کیلئے مختلف اراکین اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ، استقبالیہ کیمپ، ساوَنڈ اور ٹرک کے لیے بھی ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ریڈزون میں کسی بھی شخص، کارکن، رہنما اور میڈیا کے فرد کے جانے پر پابندی ہوگی۔ نیب لاہور آفس کے باہر 3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم کی جائیں گی۔

نیب آفس میں مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی رہنما یا وکیل وغیرہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیب کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر پولیس،اینٹی رائیٹ فورس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد تعینات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر کیمروں سے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کو فوری حراست میں لیا جائے گا۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں