حکومت کیلئے آج کی رات بھاری ہے، رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں اور حکومت کے لیے آج کی رات بھاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کل 11 بجے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر پیش ہونے جا رہی ہیں۔ ان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان کہتے ہیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کوئی حیثیت نہیں لیکن اب حکومتی ارکان کو پتہ چل گیا کہ پی ڈی ایم کی کیا اہمیت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے تاہم حکومت کے لیے آج رات بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم پرامن اور جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ اگر ہمارا راستہ نہ روکا گیا تو اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی نیب میں پیشی، ن لیگ نے حکمت عملی بنالی

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیار کرے گی تاہم اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو امن کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب پولیس سے کہتا ہوں حکمرانوں کے کہنے پر امن خراب نہ کریں اور پنجاب پولیس کل پرامن صورتحال کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرے۔


متعلقہ خبریں