حمل کا ضیاع: والدین کیلئے تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان

مردہ حالت میں بچے کی پیدائش، حمل کا ضیاع: والدین کیلئے تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان

نیوزی لینڈ نے مردہ حالت میں بچے کی پیدائش اور حمل ضائع ہونے پر ماں اور اس کے پارٹنر (شوہر) کو مکمل اجرت کے ساتھ 3 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے متفقہ قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مردہ حالت میں بچے کی پیدائش یا حمل کے ضیاع میں بچے کی پیدائش کے بعد دکھ میں مبتلا والدین کو “بیماری کی چھٹی” کے بجائے مکمل تنخواہ کے ساتھ تین دن کی چھٹی دی جائے گی۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق اس حوالے سے ممبر پارلیمنٹ جینی اینڈرسن نے قانون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردہ حالت میں بچے کی پیدائش کو تعزیتی تعطیل کے ساتھ تسلیم کیا جانا چاہیے لیکن بچوں کی ایسی حالت پیدائش کے ساتھ لگے تہمت کے سبب لوگ اس کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دیدیا

اینڈرسن کا مزید کہنا ہے کہ وہ دکھ جو حمل کے ضیاع  کے ساتھ آتا ہے وہ بیماری نہیں بلکہ نقصان ہےاور ایسی صورت میں مکمل جسمانی اور دماغی طور پر صحت یاب ہونے میں وقت لگتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عورت کے حمل کے ضیاع کی صورت میں اس کے ساتھی کو بھی مکمل اجرت کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔ اجرت کے ساتھ تین دن کی چھٹی ایسے والدین کو بھی دی جائے گی سروگیسی کے ذریعے بچے پیدا کرتے ہیں۔

اینڈرسن نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسری ممالک بھی نیوزی لینڈ کی طرح اس مسلے پر توجہ دین گے اور قانون سازی کریں گے۔


متعلقہ خبریں