لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا سراغ لگا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان 

لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا سراغ لگا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعت فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی کرپشن ہوئی جس کا سراغ لگا رہے ہیں۔ 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دیکر ان کا کام شفاف کرنا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ پٹواری آپ کی جیبیں کاٹیں ، لیپ ٹاپ دیکر عوام کی جیبیں محفوظ بنائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم فیصلہ نہیں کرسکی کہ استعفے دینے ہیں یا لینے؟ فردوس عاشق اعوان

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے صوبہ پنجاب میں طلبہ کی بجائے پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کی مخالفت کی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے طلبہ کے لیپ ٹاپس پٹواریوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران میں مستحق اورلائق طلبہ کوآن لائن تعلیم کےلیےلیپ ٹاپس کی زیادہ ضرورت ہے یا پٹواریوں کو؟ ایچ ای سی اس فیصلہ پرنظرثانی کرے۔ 


متعلقہ خبریں