عثمان بزدار کو 6لاکھ کا گھوڑا کتنے کا پڑے گا؟

عثمان بزدار کو 6لاکھ کا گھوڑا کتنے کا پڑے گا؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گوجرانوالہ آمد پر انہیں نایاب نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال ناصر چیمہ نے انہیں اپنا شاہ تاج نامی گھوڑا تحفے میں دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر گوجرانوالہ پہنچے تھے۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنما جمال ناصر چیمہ نے انہیں اعلی نسل کا نایاب گھوڑا تحفے میں دے دیا۔

جمال ناصر چیمہ کا کہنا ہے کہ مہمان نوازی کی روایت کے تحت گھوڑا تحفے کے طور پر دیا۔ گھوڑے کی کاٹھی سونے کا پانی چڑھا کر تیار کی گئی ہے اور اس کی مالیت چھ لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفے میں ملنے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت بنے گا۔ وزیراعلی ٰگھوڑا رکھنا چاہیں تو ایک چوتھائی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلی ٰگھوڑا نہ خرید پائے تو فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ تحفہ جاندار ہونے کے باعث زیادہ دیر نہیں رکھا جا سکتا۔ تحفہ جاندار ہونے کے باعث فورا فروخت کر دیا جائے گا۔

سرکاری حکام کے مطابق گھوڑا اس وقت پنجاب حکومت کے پروٹوکولز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 8 ارب 41 کروڑ کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ارب 26 کروڑ روپے کی لاگت سے عالم چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ سرفہرست ہے جبکہ گوجرانوالہ میں برن یونٹ سمیت 14 مزید پراجیکٹ بھی شروع کئے جائیں گے،  لاگت کا تخمینہ ایک ارب 92 کروڑ روپے ہے-

انہوں نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے منصوبے کا بھی اعلان کیا، جس میں پنجاب یونیورسٹی کا سب کیمپس اور یو ای ٹی کے دونوں کیمپس بھی شامل ہوں گے-


متعلقہ خبریں