لاہور چڑیا گھر کا سب سے معمر پرندہ کساوری ہلاک ہو گیا

لاہور چڑیا گھر کا سب سے معمر پرندہ کساوری ہلاک ہو گیا

لاہور: لاہور چڑیا گھر کا سب سے معمر اور  پرانا پرندہ کساوری ہلاک ہو گیا۔

ترجمان لاہور چڑیا گھر کے مطابق کساوری کی قدرتی موت واقع ہوگئی۔ کساوری کی عمر 56 سال تھی جبکہ اس پرندے کی اوسط عمر چالیس سال ہوتی ہے۔

ترجمان لاہور چڑیا گھر کے مطابق کساوری کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھجوادی گئی ہے۔

کساوری کو لاہور چڑیا گھر کا سب سے معمر اور قدیم باسی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور چڑیا گھر: 3 جانوروں کو آسان موت دینے پر غور شروع

کساوری عام طور پر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاپانیوگنی کے جزائر میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں صرف لاہور کے چڑیا گھر کو اِس پرندے کا میزبان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ دوڑنے والا پرندہ 22 اکتوبر 1971ء میں تقریباً 6 سال کی عمر میں انگلینڈ سے لایا گیا تھا اور یہ چڑیا گھر کا سب سے پرانا مکین تھا۔


متعلقہ خبریں