مریم نواز کی پیشی: نیب نے دیگر افراد کی پیشیاں منسوخ کردیں

باہر نہیں جاؤنگی، یہیں رہ کر حکومت کا علاج کرونگی: مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ دیگر افراد کے کیسز میں پیشیاں منسوخ کردی ہیں۔

مریم نواز کی نیب میں پیشی، ن لیگ نے حکمت عملی بنالی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ریڈ زون، سیکیورٹی اور کسی بھی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پیشیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب افسران اور ملازمین کو صبح 8 بجے سے  پہلے نیب آفس پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی سے متعلق حتمی اقدامات سے متعلق ڈی جی نیب کو بریفنگ دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب کو بریفنگ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے دی۔ انہوں نے دوران بریفنگ ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق بھی ڈی جی نیب کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی نیب نے دوران بریفنگ حکم دیا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی نیب کل خود سارا دن نیب دفتر میں موجود رہیں گے اور تمام امور کی مانیٹرنگ کریں گے۔

مریم نواز کی پیشی: نیب نے بڑے انتظامات کر لیے

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پراسیکیوشن ونگ نے بھی ڈی جی نیب کو نیب سیکشن 31 اے اور 31 بی سے متعلق جامع بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن ونگ نے دوران بریفنگ بتایا کہ نیب انکوائری پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دوران بریفنگ ڈی جی نیب کو بتایا گیا کہ نیب آرڈنینس کے تحت انکوائری میں رخنہ ڈالنے والوں کو 10 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

نیب مریم نواز کی زبان بندی چاہتا ہے، شاہد خاقان عباسی

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے ہدایت دی کہ پیشی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پہ یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں