عدالت کی جانب سے کتا مار مہم کی نگرانی کا فیصلہ درست نہیں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے کتا مار مہم کی نگرانی کا فیصلہ شاید درست نہیں۔ یہ مسئلہ سندھ اور پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے کوشش کریگی۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے 16 افسران ہمیں دینے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سےافسران نہ دینے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، وفاق نے جو افسر ہمیں دینے ہیں وہ نہیں دے رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا فرض نبھانے میں کوتاہی نہیں کرے گی۔ صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں جو بھی ملنا چاہے مل سکتا ہے۔ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے پیپلزپارٹی نے اس عہدے پر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: مراد علی شاہ کی وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت

مرادعلی شاہ نے کہا کہ خفیہ ووٹ آئینی حق ہے۔ ہرکسی کا حق ہے وہ جسےچاہے ووٹ دے۔ شہریار شر نے خود پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کوخود مختار بنانے کے قانون کی مذمت کرتا ہوں۔ اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانےکا قانون عوامی مفاد کیخلاف ہے۔


متعلقہ خبریں