آر بی ٹی کا ڈھانچہ 29 ارب روپے میں بنا ہے، پرویز خٹک


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ریپیڈ بس ٹرانزٹ (آر بی ٹی) کا ڈھانچہ 29 ارب روپے میں بنا ہے، آر بی ٹی کے سی ای او کو منصوبے میں تاخیر کی سزا دی گئی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے منصوبہ سست روی کا شکار تھا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے عوام خوش ہیں، اسے 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن اب اس میں 8 ماہ لگیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ جتنا مہنگا منصوبہ پنجاب کا ہے، ہمارا نہیں۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ منصوبے کے لیے خریدی گئی بسیں اب جون میں آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں عالمی معیار کا کوئی اسٹیڈیم نہیں تھا لیکن نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نگران حکومت کے لیے جماعت اسلامی نے نام دیئے ہیں جن پرغورجاری ہے۔


متعلقہ خبریں