اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن خاندان کی بہو ہیں۔ ان کی امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن سے 20 اپریل 2007 میں شادی ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک 9 سالہ بیٹی ہے جس کا نام آرادھیا ہے۔

کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

۔۔۔لیکن اس شادی سے قبل ایشوریہ رائے کا نام بالی وڈ کے معروف ترین کنوارے اور سپر ہٹ اداکار سلمان خان کے ساتھ جڑا تھا مگر حیرت انگیز طور پر دونوں کے درمیان قائم ہونے والا رشتہ چند ماہ ہی میں ختم ہو گیا تھا۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان قربتیں اس وقت پروان چڑھی تھیں جب انہوں نے سنجے لیلا بنسالی کی مشہور زمانہ فلم ہم دل چکے صنم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سلمان خان، شاہ رخ خان کون بڑا پٹھان ؟

ایشوریہ رائے اس وقت خان خاندان کے اس قدر قریب ہو گئی تھیں کہ ان کی سلمان خان کی بہنوں الویرا ار ارپیتا کے ساتھ دوستی کے چرچے بھی زبان زد عام ہوئے تھے۔

دونوں سپر اسٹارز کے درمیان پروان چڑھنے والی محبت پایہ تکمیل کو کیوں نہیں پہنچ سکی؟ اور وہ ایک دوسرے کے ہمسفر کیوں نہ بن سکے؟ کے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شب ایسی بھی آئی تھی کہ جب سلمان خان رات تین بجے ایشوریہ رائے کے فلیٹ پر پہنچے اور دیر تک دروازہ بجاتے رہے تھے۔ یہ بات 2001 کی ہے۔

سلمان خان اب الائچی بیچیں گے

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت سلمان خان کے ہاتھوں سے خون ٹپک رہا تھا اور وہ مسلسل گھر کے اندر جانے کی ضد بھی کررہے تھے تو مجبوراً ایشوریہ رائے نے فلیٹ کا دروازہ کھولا اور انہیں گھر میں داخلے کی اجازت دی کیونکہ لوگوں کا مجمع لگ چکا تھا۔

سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے بعد میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ جب انہوں نے سلمان خان کا فون اٹھانا چھوڑ دیا تو اس نے خود کو نقصان پہنچا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس شب ایشوریہ رائے سے شادی کا وعدہ لینا چاہتے تھے جب کہ وہ اس وقت اپنے فلمی کیرئیر پر فوکس کررہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی وہ بنیادی وجہ تھی جو دونوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنیں کیونکہ اسی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑے شروع ہوئے تھے۔

سلمان خان کیساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، عمران ہاشمی

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہرہ آفاق اسٹار سلمان خان کو اس بات کا اتنا ملال تھا کہ انہوں نے بعد میں اپنے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہا کہ ایشوریہ رائے نے انہیں اس طرح نہیں چاہا جس طرح وہ چاہتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ سلمان خان غصے میں آگئے تھے اور پھر 2002 میں خود ایشوریہ رائے نے تصدیق کی تھی کہ ان کا سلمان سے  بریک اپ ہو چکا ہے۔

سلمان خان نے اسی ضمن میں دیے گئے ایک اور انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کسی رشتے میں لڑائی نہیں ہوتی تو اس میں پیار بھی نہیں ہوتا ہے۔

راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی باہر والے سے نہیں لڑتا ہوں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ  اگر میں لڑ رہا ہوں تو اس کا مطلب ہے وہ پیار ہے مگر پھر وقت نے بتایا کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان جنم لینے والے پیار کو دونوں نے ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔


متعلقہ خبریں