نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

نیب کی نواز شریف کی ضبط جائیداد سے مریم نواز کا حصہ الگ کرنے کی مخالفت

قومی احتساب بیورو (نیب)  نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی کل نیب لاہور میں پیشی ملتوی کردی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائیگا۔ کورونا کی تیسری لہر کے باعث مریم نواز کی پیشی کو ملتوی کیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق این سی او سی کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ادارے کو دباؤ میں لانے کیلئے تمام حربوں کو مسترد کرتے ہیں۔ نیب کا کسی سیاسی گروہ یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اورعوام سے ہے۔

اس سے قبل نیب لاہور نے  کہا تھا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ریڈزون میں کسی بھی شخص، کارکن، رہنما اور میڈیا کے فرد کے جانے پر پابندی ہوگی۔ نیب لاہور آفس کے باہر 3 درجاتی سیکیورٹی لیئر قائم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پیشی: نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور

ذرائع کے مطابق نیب آفس میں مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی رہنما یا وکیل وغیرہ کو جانے کی اجازت نہیں جانے کی تیاری کی گئی تھی۔ نیب آفس کے اندر اور باہر رینجرز ،  پولیس،اینٹی رائیٹ فورس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی کے موقع پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی


متعلقہ خبریں