پی ڈی ایم کاعروج و زوال نیب مقدمات و پیشیوں سے جڑا ہوا ہے،شبلی فراز

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازاپنی ذات اورخاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ قانون سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے۔

پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی، ہم بھی بلا وجہ نہیں چھیڑیں گے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاعروج و زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتوں پرپی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اورنوٹس ملنے پر پھرمتحد ہوجاتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون اب ان کے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے اداروں پر لشکرکشی کرنا قابل مذمت ہے۔

میں اب نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، مریم نواز

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے استفسار کیا کہ جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں، یہ بزدلی نہیں تو کیا ہے؟


متعلقہ خبریں