آصف زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

آصف زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

میں اب نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، مریم نواز

خلیجی اخبار کے مطابق لاہور میں نیب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کو بھائی سمجھتے ہیں اور ان کے والد آصف زرداری کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آخر کار وہ دامادوں کی یونین کے چئیرمین ہیں جب کہ وہ خود اس کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

مریم نواز کے خاوند کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں اور کسی کے خلاف بیان نہیں دوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زندہ باد کا بھی نعرہ لگایا۔

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

اخبار کے مطابق یہ بات چیت جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر وائرل ہوئی تو کچھ ہی دیر بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے مریم نواز سے اس بیان پر ان کا ردعمل معلوم کیا تو وہ بھی ہنس پڑیں۔

ن لیگ کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے جماعت بنائی ہے انہیں کہیں کہ وہ اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروائیں تاکہ لوگوں کو پتا تو چلے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش

اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر جب مریم نواز سے صحافیوں نے کہا کہ یہاں بھی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو مل گئی ہے؟  تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس چئیرمین شپ میں عمر کا بھی عمل دخل ہے۔


متعلقہ خبریں