ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: منفرد اسلوب کی حامل ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق معروف ڈرامہ نویس اور مکالمہ نگارحسینہ معین کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔

حسینہ معین کی نمازجنازہ میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حسینہ معین کا علیٰ الصبح انتقال ہو گیا تھا۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں جنم لیا تھا۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا تھا۔

حسینہ معین نے سب سے پہلے ’پٹریاں‘ کے نام سے ریڈیو کے لیے ایک ڈرامہ لکھا تھا جسے نہ صرف بے حد پذیرائی ملی تھی بلکہ ریڈیو کی طرف سے ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر نے اس کے بعد باقاعدہ ایک خط حسینہ معین کو لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ تم اسٹوڈیو نائن کے لیے لکھا کرو۔

کراچی: ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی کا انتقال ہو گیا

اس زمانے میں اسٹوڈیو نائن کے لیے لکھنا کسی نئے لکھنے والے کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں  تھا۔ حسینہ معین آغا ناصر کے خط کو اعزاز سے کم نہیں سمجھتی تھیں۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش اور آئینہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں اپنے زمانے کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔

معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار و پروڈیوسر راج کپور کی خواہش پر فلم ’حنا‘ کے لیے مکالمے تحریرکیے تھے۔ اس فلم میں ممتاز پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ وہ اپنے دور کی واحد ڈرامہ نگار تھیں جن کا تحریر کردہ ڈرامہ دور درشن پہ بھی چلا تھا۔

معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے حسینہ معین کی وفات پر گہرے  رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ معین بہترین شخصیت کی مالک تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کی ہر تحریر عمدہ تھی اور ان کا کردار نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ معین نے مسائل کےباوجود چہرے پرمسکراہٹ رکھی۔

امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ حسینہ معین کی تحریر میں شوخ کردار ہمیشہ زندہ رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے ساتھ کام کیا لیکن ایک دن بھی ان کو مایوس نہیں پایا۔

ٹی وی میزبان طارق عزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سینئراداکار راشد محمود نے کہا کہ کنول نصیر سے کچھ روز پہلے ملاقات کی تھی، کنول نصیر پہلی خاتون اناوئنسر اورمنجھی ہوئی شخصیت تھی۔  حسینہ معین اورکنول نصیر بہترین اثاثے تھے۔


متعلقہ خبریں