کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 79 ہزار 741 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 142  تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 8 لاکھ 53 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 7 ہزار 326 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 61 ہزار 275 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ: جرمنی میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

روس میں 45 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار 17 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 515 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 44 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94 ہزار 275 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 34 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 55 ہزار 324 افراد متاثر اور 75 ہزار 10 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں