قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ


پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی  اور 13 سپورٹ ا سٹاف شامل ہیں۔ 34رکنی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے سے لاہو رائیرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوا۔

پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں