17 سال بعد پی آئی اے کی پرواز سوات پہنچ گئی

فوٹو: فائل


قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز 17 سال بعد سیدوشریف پہنچ گئی ہے۔ 

پی آئی اے کی پروازپی کے650 نے گیارہ بجے سوات ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مراد سعید پہلی فلائٹ میں سفر کیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 17 سال بعد صبح 10 بجے اسلام آباد سے سیدو شریف کے لیے روانہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ

خیال رہے کہ چند روز قبل بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے دوبارہ سے فعال شدہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا گیا تھا۔

سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

پاکستان ایئر لائن نے 17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی

خیال رہے کہ سیدو شریف ایئر پورٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، امن و امان کی صورت حال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا، ایئر پورٹ پر ترقیاتی کام اب مکمل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں