پوسٹ مارٹم میں غفلت برتنے پر2 ڈاکٹر معطل

ڈاکٹر (doctor)

فوٹو: فائل


کوہاٹ میں پوسٹ مارٹم میں غفلت برتنے پر2 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈی اے کوہاٹ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ دیرسےآنے پر ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

خیال رہے کہ 4 سالہ بچی کے لواحقین نے موقف اختیار کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ایک گھنٹے تک اسپتال میں پڑی رہی مگر ڈاکٹرز نہیں آئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے کوٹلی کوکیاں میں قتل ہونے والے چاروں افراد کو جائیداد کے تنازع پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

قتل ہونے والے چاروں افراد میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق  مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اس کی اہلیہ مشال، بیٹا عبدالہادی اور بیٹی ہانیہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس کے مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیل

پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا والد بشارت پر اسرار طور پرغائب ہے اور تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عدنان کا اپنے باپ سے  جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جبکہ بشارت نے عدنان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں