کراچی مہنگا اور بہاولپور سستا ترین شہر


پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے مطابق کراچی پاکستان کو مہنگا ترین شہر ہے اور سب سے کم مہنگائی بہاولپورمیں ہے۔

کراچی میں سرکاری اور دکاندار کے نرخوں میں94.81 فیصد فرق ہے جبکہ بہالپور میں یہ فرق 9.25 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناجائز منافع خوری میں ملک کے بڑے شہر سب سے آگے ہیں اور پورے ملک میں کسی بھی شہر میں حکومتی نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خور و نوش فروخت نہیں کی جا رہیں۔

قیمتوں کے تضاد کے حوالے سے سروے رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ قیمتوں کے فرق کے لحاظ سے صارفین کے لئے مہنگے ترین شہر ہیں۔

سروے کے مطابق صارفین کی قیمتوں اور ڈی سی نرخوں کے درمیان  لاڑکانہ 49.54 فیصد، سکھر 38.77 فیصد اور حیدرآباد 28.34 فیصد ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت کا فرق بہت کم شرح پر برقرار رہا، بہاولپور میں سب سے کم 9.25 فیصد، سیالکوٹ 10.35، لاہور 10.53، راولپنڈی 11.84، سرگودھا 12.98، فیصل آباد 16.16، ملتان 21.65، گوجرانوالہ 18.75 اوراسلام آباد میں قیمتوں کا فرق 19.16فیصد ہے۔

پشاور میں 17.09فیصد اور بنوں شہر 26.75 فیصد فرق ہے۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری انتظامیہ کے نرخوں اور مارکیٹ کے نرخوں میں تضاد 30.81 فیصد اور خضدار 38.53 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں