شہباز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی


مسلم لیگ ن  کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔ 

69 سالہ شہباز شریف کو جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست منظور

گزشتہ روز احتساب عدالت لاہو ر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کی تھی۔

عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈ کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے

ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں