کھانا پکانے والے کی وجہ سے پانچ ہاتھی جل گئے

کھانا پکانے والے کی وجہ سے پانچ ہاتھی جل گئے

فوٹو: فائل


کھانا پکانے کے دوران چولہے سے خشک گھاس کو آگ لگنے کے باعث پانچ ہاتھی جل گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق برطانوی فوجی کینیا کے جنگلات میں مشقوں میں مصروف تھے۔ وہیں قیام کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بوٹسوانا میں سینکڑوں ہاتھیوں کی پر اسرار موت

ڈیفنس چیفس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی تحقیق کے مطابق کیمپ میں کھانا پکانے کے دوران چولہے سے خشک گھاس نے آگ پکڑ لی۔

آگ نہایت تیزی سے پھیلی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوجیوں کے کھانے پکانے کے دوران لگنے والی آگ سے پانچ ہاتھی اور ایک بچھڑا جل گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقامی رپورٹس کے مطابق ہاتھی آگ لگنے والے مقام سے اس لیے نہیں بھاگ سکے تھے کہ اردگرد فوجیوں کی حفاظت کے لیے الیکٹرک تار لگائی گائی تھی تاکہ جانور وہاں آکر انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے آٹھ ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد فوجی مشقوں کو منسوخ کر دیا گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

سینکڑوں برطانوی فوجیوں کو آگ بجھانے کے لیے مامور کر دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی اور اب تک سینکڑوں ٹن پانی کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

برطانوی ملٹری کی گاڑیاں بھی قرب و جوار میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں