پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، یوسف رضا گیلانی

Yousaf raza gillani

ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے عہدہ دینے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے آزاد سینیٹرز کا بلوچستان عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے ملوں گا اور انہیں اعتماد میں لوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ جانے کیلیے وکلا سے مشاورت

یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے 30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔


متعلقہ خبریں