کورونا: لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ


محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کرتے ہوئے دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری عملہ کی ہفتہ، اتوار کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10فیصد سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور 4 ہزار 368 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے ریکار ڈ  چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں