پیپلزپارٹی کا راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ


پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق کورونا کے پیش نظر ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر مرکزی جلسہ نہیں ہو گا۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

ترجمان پیپلز پارٹی نے بتایا کہ مرکزی و صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کرتے ہوئے دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری عملہ کی ہفتہ، اتوار کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10فیصد سے بڑھ گئی


متعلقہ خبریں