پی ڈی ایم کی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی،شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ماہ کی جدوجہد کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہو گئیں، فضل الرحمان کے 5 ووٹوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے اچھی سیاست کی۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مقاصد سے بے وفائی کرنے والے کو بھاری قیمت دینا ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے طنزاً کہا کہ جس چیئرمین سینیٹ کو چیلنج کیا، اسی کے پاس عرضی لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر پیپلز پارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی ناگزیر تھا تو وہ اپنی مجبوری نواز شریف کو بیان کرتے تو وہ بہت خوشی کے ساتھ انہیں یہ عہدہ دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخاب میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی صف بندی کی جا رہی ہے۔ یہ اسی طرح ناکام ہوگی جیسے تحریکِ انصاف ناکام ہوئی۔


متعلقہ خبریں