آرمی چیف کا راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کادورہ

آرمی چیف کا راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کادورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعے کے روز راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ایوی ایشن اثاثوں اور اسٹورز کی دیکھ بھال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کمانڈنٹ، انجینئرز اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ورکشاپس، آرمی کیلئے مخصوص آلات کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کی ایوی ایشن بیس ورکشاپ میں طیاروں کی رول آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے مقامی سطح پر ہیلی کاپٹرز کی مکمل اوورہالنگ صلاحیت کو سراہا۔ آرمی چیف کی کلیدی کامیابیوں پر کمانڈنٹ اورعملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں