مصر: ٹرین کا خوفناک حادثہ، 32 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مصر: ٹرین کا خوفناک حادثہ، 32 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

قاہرہ: مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یقین کریں: بھارت، گائے کو بچانے والی ٹرین 35 کلو میٹر تک الٹی چلتی رہی

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرین کا حادثہ ملک کےجنوبی علاقے میں پیش آیا ہے جو ملکی تاریخ کا بدترین حادثہ گردانا جارہا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے مصر کے وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں پیش آنے والا افسوسناک حادثہ ملکی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

ٹرین حادثے کے متعلق عالمی ذرائع ابلاغ نے ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ سے 460 کلومیٹر دور واقع علاقے میں مخالفت سمت سے آنے والی مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال

مصری وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ پیش آنے والے حادثے کے باعث دونوں ٹرینوں کے کئی ڈبے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک حکومتی سطح پر32 مسافروں کے جاں بحق اور 108 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بھی بتائی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریلوے حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ٹرین کا ہنگامی بریک کھینچا تھا جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ریل گاڑی ٹکراگئی اور افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔

لندن: بلی نے ٹرین رکوا دی، مسافر متبادل ٹرین سے روانہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔


متعلقہ خبریں