پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، رانا ثنا اللہ

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ پر ڈیرھ سال بعد بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پتا نہیں پیپلزپارٹی سے غلطی کس نے کرائی ہے، چیئرمین سینیٹ اور لیڈر آف اپوزیشن بھی سلیکٹڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی نے نقصان کا سودا کیا ہے اور خود کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں پی پی اور اےاین پی کو بلایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجرانی صاحب نے گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں