عالمی ادارہ صحت: ایک کروڑ ویکسین خوراک عطیہ کرنیکی اپیل

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب اقوام و ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ایک کروڑ خوراک عطیہ کریں۔

کورونا: عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ اپیل ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جس میں اپیل کی کہ فوری طور پر کویکس کو ایک کروڑ خوراکیں عطیہ کی جائیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ غریب اقوام کو ویکیسن کی فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر ایک کروڑ ویکیسن کی خوراکوں کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویکس کو خوراکیں دی جائیں تاکہ سال رواں کے  پہلے 100 دنوں کے اندر دنیا کا ہر ملک ویکسینیشن مہم کا آغاز کر سکے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے انکشاف کیا کہ ابھی تک دنیا کے 36 ممالک ایسے ہیں کہ جہاں تاحال کورونا ویکسین کی خوراک نہیں دی گئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 16 ممالک کو کویکس کے تحت آئندہ 15 روز کے اندر ویکیسن کی فراہمی کا پروگرام ہے۔

کورونا ویکسین: مساوی تقسیم کا وعدہ خطرے سے دوچار ہو گیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے خبردار کیا کہ باقی 20 ممالک ویکسین سے اس کے باوجود محروم رہیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کی کویکس ویکسین شیئرنگ اسکیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دنیا کے 92 غریب ممالک کی کورونا ویکیسن تک رسائی ہو اور اس کی قیمت ڈونرز ادا کریں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف اقوام میں ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ نے کویکس کو ویکیسن کی فراہمی کو متاثر کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے ان ممالک پر جو کہ ویکسین فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے پر زور دیا کہ وہ ویکسین کی خواراکیں کویکس کو عطیہ کریں۔

کورونا ویکسین کی گولی و کیپسول کی شکل میں تیاری

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ خوراکیں کوئی بہت زیادہ نہیں ہیں اور قطعی طور پر ناکافی بھی ہیں لیکن شروعات ضرور ہیں۔


متعلقہ خبریں