ناسا نے مریخ کے ریتلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کر دیں

ناسا نے مریخ کے ریتلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کر دیں

فوٹو: فائل


ناسا نے مریخ کے شمالی حصے میں واقع ریتلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

فروری میں کھینچی گئی اس تصویر میں سرخ سیارے پر گلیوں کی تشکیل کے بارے میں کچھ تفصیل سامنے آئی ہے، جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بدلتے موسم میں برف کے پگھلنے کے باعث یہ بنی ہیں۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ ریت کے کچھ ٹیلوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ مرکزی ٹیلوں سے الگ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

ناسا کا مریخ آربیٹر 2006 سے ماریخ کے مختلف حصوں کی تصاویر کھینچ رہا ہے۔ ان تصاویر کو زمین پر بھیجا جاتا ہے اور قدیم دنیا کے بارے میں نئے انکشافات کیے جاتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی خلائی ایجنسی نے اپنے مریخ پر گئے پرسیویرینس روور کی نئی تصاویر شیئر  کی تھیں۔ 

امریکی خلائی ادارے نے تین ہزار تصاویر جاری کی تھیں، سات فٹ کا روبوٹک بازو  مریخ کی بنجر زمین کو چیک کر رہا تھا۔ 

کچھ روز قبل پرسیویرینس روور نے اپنے پہیوں کا استعمال کرتے ہوئے مریخ کی سطح پر پہلی مرتبہ خود کو ڈرائیو کیا تھا۔

پرسیویرینس کا مشن مریخ میں موجود گڑھے کا تجزیہ کرنا ہے تاکہ ماضی میں زندگی کی موجودگی کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

اگلے دو سال میں یہ روور  15 کلومیٹر کا گشت کرے گا۔ خیال رہے کہ چندروز قبل ناسا نے اپنے خلائی مشن کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس کا سب سے بڑا سیارچہ کب زمین کے نزدیک سے گزرے گا؟ ناسا نے بتا دیا

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اسپیس کرافٹ پیرا شوٹ کے زریعے مریخ کی سطح پر اترا ہے اور پرسیورینس خلائی مشن پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں۔

ناسا کے مطابق اسپیس کرافٹ کے پاس بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا موجود ہے جو آہستہ آہستہ زمین پر واپس بھیج رہا ہے۔


متعلقہ خبریں