انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

نئی دہلی: انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوسرے ایک روز میچ میں انگلینڈ میں فتح کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ سیریز کا آخری میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

337 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کو ایک بار پھر جانی بیرسٹو 124 اور جیسن رائے 55 رنز کے ساتھ اچھی شروعات کیں۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 16.3 اوور میں 110 رن کی شراکت کی۔

تیز رن لینے کے چکر میں رائے رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جیسن رائے کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی بین اسٹوکس نے طوفانی بلے بازی کی۔ انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کیا۔ 4 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ انہیں بھونیشور نے وکٹ کے پیچھے رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

بیرسٹو نے 112 گیندوں پر 11 چوکے اور 7 چھکے کے سہارے 124 رن بنائے۔ یہ ان کی ونڈے کی 11 ویں سنچری ہے۔ بیرسٹو اور اسٹوکس نے دوسرے وکٹ کے لیے 175 رن کی بڑی شراکت کی اور جیت کو یقینی بنا دیا۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ پر 336 رنزکا ہدف کھڑا کیا تھا۔ کے ایل راہل نے 108 جبکہ رشبھ پنت نے 77 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 66 اور ہاردک پانڈیا نے تیز طرار 35 رن بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹام کرین اور ریس ٹاپلے نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ لیگ اسپنر عادل رشید نے ویراٹ کوہلی کو آوٹ کیا۔


متعلقہ خبریں